Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا

خیبرپختونخوا  کی نئی کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  کابینہ کا پہلا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں صحت کارڈ کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور رمضان پیکج کے حوالے سے  بھی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نگراں  وزراء اور کابینہ کی مراعات واپس لینے کی منظوری  دے گی۔

متعلقہ خبریں