Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اٹلی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اٹلی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

اٹلی کے فرسٹ سیکریٹری ’ اگسٹو پالیمری‘ نے چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویزا سروس کا آغاز لاہور سے کیا جا رہا ہے اور جلد ہی ملک کے دیگر شہروں میں بھی ویزا سروس شروع کی جائے گی۔

اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور ، سینئر وائس پریذنٹ ظفر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو ممبر چوہدری خادم موجود تھے۔

 اگسٹو پالیمری نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان کاروبار اور تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو بڑھانے کیلئے بے شمار مواقع موجود ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت 5 بلین ڈالر تک پہنچنی چاہیے۔

لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے 2018 میں اٹلی کے سفارت خانے کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کی تجدید میں چیمبر کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں