پی ڈی ایم اے نے اپنے ایک الرٹ میں خبردار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں اگلے ہفتے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے صوبہ پنجاب کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق 11 سے 14 مارچ تک پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
الرٹ کے مطابق بارشوں سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور طوفانی بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثرہوسکتی ہے۔
پی ڈی ایم اےکی جانب سےمتعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا گیا ہے، اور ڈی جی پی ڈی ایم اےعمران قریشی کی انتظامیہ کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ غیریقینی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعمران قریشی نے کہا کہ متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظرتمام محکمے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور شہری سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کو مدنظررکھیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعمران قریشی نے مزید کہا کہ مری انتظامیہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنےکےاقدامات یقینی بنائے، جبکہ بڑےشہروں میں نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے ویک اینڈ پرالرٹ رہیں۔



















