ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام صوبائی کھیلوں کے مقابلوں میں لاہور نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسرے سالانہ کھیلوں کے مقابلے میں لاہور 27 سونے اور مجموعی طور پر 60 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔
ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن پروفیسر محمد زاہد میاں کی قیادت میں لاہور ڈویژن نے نمایاں کامیابی سمیٹی۔
لاہور ڈویژن کی کامیابی پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد زاہد میاں کو تین تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔
لاہور ڈویژن کی کامیابی پر عیدالفطر کے بعد تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
تقریب میں تمام افسران اور آفیشلز کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔















