پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہےکہ کل ملک کے مختلف حصوں میں ہمارے پُرامن احتجاج ہونگے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہاکہ آئین و قانون میں رہتے ہوئے اسمبلی اور ملک میں مظاہرے کریں گے، وزیراعظم اور پنجاب کی وزیراعلیٰ غیر آئینی اورغیرقانونی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہماری قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں بنتی ہیں، اگلے کچھ دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نظر آئے گا، پی ڈی ایم ون حکومت ملک میں مہنگائی کا طوفان لائی تھی، اب یہ حکومت ملک میں مزید مہنگائی لائے گی۔
عمر ایوب نے مزید کہاکہ 9 فروری کوفارم 45 تبدیل کرکےفارم 47 بنائے گئے،9 فروری کو ملک میں دھاندلی کا ورلڈ ریکارڈ دیکھاگیا، دھاندلی کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا ہے ۔



















