Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہر میں آج کی موسمی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کا موسم آئندہ چوپیس گھنٹوں کے دوران خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ شہر میں تیز دھوپ کا راج ہے اور خنکی کی شدت میں کمی ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج موجودہ درجہ 21 حرارت ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے جبکہ اس وقت شمال مشرق سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔