وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہےکہ سی پیک کے تمام منصوبے بروقت پورے کر ینگے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزارت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سےکئی منصوبے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے، پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر ترقی ناممکن ہے ، ہمارا بجٹ مکمل طور پر قرضوں پر چل رہاہے، ہمیں پرائیویٹ سیکٹر کومضبوط کرناہوگا۔
انہوں نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی ہمیں مزید قرضہ لینے کی ضرورت ہے، پاکستان میں ترقی کے منصوبے بنائے ہیں ،چوتھی بار وزیر منصوبہ بندی کا چارج سنبھال رہا ہوں ، نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
احسن اقبال نے مزید کہاکہ ہمیں ہر پیداواری صلاحیت میں ٹیکنالوجی کو شامل کرناہے،ہم نے سی پیک پر چین کا اعتماد دوبارہ بحال کیاتھا۔



















