Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بانی پی ٹی ائی سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہوگا۔

عدالتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سمیت دیگر سیاسی افراد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر چکے ہیں، فیصلے کے بعد جیل انتظامیہ نے جیل کے گیٹ نمبر 5 کے سامنے میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی۔

اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی تھی۔

پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیئے تھے۔

موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے کہا تھا کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور چلی جائیں۔

متعلقہ خبریں