Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواتین کو سیاست میں دلچسپی لینے کی سزاء دی جارہی ہے، یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ خواتین کو سیاست میں دلچسپی لینے کی سزاء دی جارہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے وفاداری ثابت کرنے کےلئے ہرحد پار کی، محسن نقوی کو لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور چادر چار دیواری کے تحفظ کو پامال کرنے پر نوازا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کرنے، اداروں پرحملے اور ججوں کےخلاف بیان بازی کی مریم نواز کو اجازت ہے، انہیں کی تاج پوشی کےلئے بیانیہ نو مئی تیار کیا گیا جبکہ عوام نے اس بیانئیے کو آٹھ فروری کو دفن کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ خواتین کو سیاست میں دلچسپی لینے کی سزاء دی جارہی ہے، غلط کام کرنے والوں کو نوازنے کا سلسلہ بند نہ ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

متعلقہ خبریں