کراچی: وفاقی حکومت نے سید آصف حیدر شاہ کو چیف سیکرٹری سندھ تعینات کردیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم کے تبادلہ کے بعد گریڈ 22 کے افسر سید آصف حیدر شاہ کے چیف سیکرٹری سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری سندھ بطور کمشنر حیدرآباد، کراچی، اسپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکرٹری وزارت ثقافت اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔



















