Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہد خاقان عباسی نے اہم اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم اعلان کردیا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن پرانگلیاں اٹھ گئی ہیں، پریشان کن ماحول ہے، ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، معاملات حل کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو ملکی مسائل کے حل کیلئے بانی پی ٹی آئی سمیت سب سے بات کرنا ہوگی، نئی سیاسی جماعت بنائیں گے، جس کیلئے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بہت سے دوست نئی سیاسی جماعت کا حصہ بننا چاہتے ہیں، نئی سیاسی جماعت وراثتی پارٹی نہیں ہوگی، مجھے نئی پارٹی کا صدر بننے کا شوق نہیں، مفتاح اسماعیل صدر بن جائیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم ای سی سی اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے تومعاملات نہیں چلیں گے، شہباز شریف کو ای سی سی اجلاس کی خود صدارت کرنا ہوگی، سپریم کورٹ کو موجودہ الیکشن کے معاملات دیکھنا ہوں گے،الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے پاس ازخود نوٹس لینے کے اختیارات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، معاملات حل کرنا ہوں گے، الیکشن پر انگلیاں اٹھ گئی ہیں، پریشان کن ماحول ہے، سیاسی انتشار رہا تو معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، آج ملک کواتفاق کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کو ملکی مسائل کے حل کیلئے بانی پی ٹی آئی سمیت سب سے بات کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں