کیا آپ انگلیوں کے ناخنوں پر یہ سفید نشان ہونے کی وجہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
انسانی جسم کے مختلف اعضاء ہمارے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں۔ جیسا کہ ناخن سے انسانی صحت کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
ناخنوں کی رنگت سے جسم میں کسی ممکنہ بیماری کا اشارہ مل سکتا ہے۔ پھیپڑوں، جگر اور دل کے مسائل کا علم بھی ہوسکتا ہے۔
مکمل سفید ناخن
اگر ناخنوں کا بیشتر حصہ بہت زیادہ سفید ہو تو اسے جگر کے امراض جیسے ہیپاٹائٹس کا عندیہ ملتا ہے۔ ہیپاٹائٹس کے ساتھ ساتھ ایسا یرقان کہ مریضوں میں بھی دیکھنے میں آتا ہے۔
سفید داغ والے ناخن
صحت مند ناخنوں کی رنگت گلابی ہوتی ہے لیکن اگر سفید رنگت والے ناخن نظر آنے لگیں تو ایسا کئی وجوہات کے باعث ہوسکتا ہے جیسا کہ چوٹ لگنے، خون کی کمی، کسی غذائی جُز کی کمی، دل یا گردوں کے امراض کے باعث ناخنوں پر سفید داغ ابھر آتے ہیں۔




















