Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جب سے شوبز میں آئی ہوں والد سے بات چیت بند ہے، اداکارہ امر خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ جب سے وہ شوبز میں آئی ہیں ان کی اپنے والد سے بات چیت بند ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ امر خان کا کہنا تھا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی تھیں تو ان کے والد نے انہیں روکنے کی کوشش کی، ان کا شوبز میں آنا والد کو پسند نہیں تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amar Khan (@amarkhanlove)

انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں ایک ای میل لکھی اور کہا وہ شوبز جاکر خاندان کیلئے شرمندگی کا باعث بنیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جواب دیا کہ وہ کبھی اپنی والدہ اور والد کے خاندان کو شرمندہ نہیں کریں گی۔

امر خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے بہت کوشش کی کہ والد کے ساتھ اداکارہ کے تعلقات بہتر ہوجائیں لیکن وہ اپنے والد کیلئے دل میں محبت اور گرم جوشی پیدا نہ کرسکیں۔

پاکستانی اداکارہ امر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا شوبز میں آنا والد کو پسند نہیں تھا اس لئے جب سے وہ انڈسٹری میں آئی ہیں ان کی اپنے والد سے بات چیت بند ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amar Khan (@amarkhanlove)