بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے درج مقدمات کی سماعت ہوئی، مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
سماعت کے دوران سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد صداقت عباسی سمیت 100 سے زائد ملزمان راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔
عدالت نے آج چالان کی نقول فراہم کرنے کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی اور شریک ملزمان میں آج بھی چالان کی نقول تقسیم نہ ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا امکان ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 22 مارچ تک ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت پر مقدمے کے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم ہونگی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل عرفان اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں ہیں، وہاں دو ہفتوں کے لئے ان سے ملاقات کی اجازت نہیں جبکہ ان کے بغیر ملزمان میں چالان کی نقول کی تقسیم کی کاروائی ممکن نہیں، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کو چیلج کر رہے ہیں۔



















