Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: نارتھ ناظم آباد سے 2 کم عمر بہن بھائی پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے دو کم عمر بہن بھائی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل کی گئی ہے، ایان اور انابیہ نامی یہ دونوں بہن بھائی رات کو 11 بجے گھر سے نکلے تھے اور ابھی تک گھر واپس نہیں آئے۔

بچوں کے ماموں راشد نے اپنے بیان میں کہاکہ بچوں کے والد اور والدہ کے درمیان علحیدگی ہوچکی ہے ، پولیس کو بچوں سے متعلق اطلاع کردی گئی ہے، پولس کی جانب سے تاحال شنوائی نہیں ہوئی۔

 گمشدہ بچوں کی ماں نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہےکہ میرے بچے ایان اور انابیہ رات 12 بجےسے لاپتہ ہیں ،  بچے گھر کے قریب فاسٹ فوڈ سینٹر گئے تھے ، بچوں کو ہر جگہ ڈھونڈا لیکن کوئی معلومات نہ مل سکی ،  پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود بھی بچوں کا کچھ پتہ نہیں ، اگر کسی کو میرے بچوں سے متعلق علم ہو تو براہ مہربانی اطلاع دیں۔

ماموں نے بتایاکہ 20 منٹ گزر گئے بچے نہیں آئے تو میں ڈھونڈنے نکلا، ہمیں شک تھا بچوں کو والد نا لے گیا ہولیکن والد تھانے آیا تو ہمارا شک دور ہو گیا، تھانے میں درخواست دے دی ہے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

ڈی ایس پی عاصم کا کہنا ہےکہ ہمیں کل رات بچوں کی گمشدگی کا بتایا گیا، ماموں نے کہا ہم خود تلاش کر رہے ہیں، بچوں کے ماموں نے والد پر شک ظاہر کیا تھا،والد تھانے پہنچا تو انکا شک دور ہو گیا۔

ڈی ایس پی عاصم نے مزید کہاکہ ہم واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں،علاقه سے معلومات لے رہے ہیں، ابھی دکانیں بند ہیں دکانیں کھل جائیں تو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرینگے۔

 

متعلقہ خبریں