Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکارہ شریا گھوشال کا اداکارہ عالیہ بھٹ پر طنز

بھارت کی مشہور و معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پر طنز کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک تقریب کے دوران شریا گھوشال سے پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں اداکاروں کی فلموں میں گلوکاری سے کوئی پریشانی ہوتی ہے؟

اس سوال کے جواب میں گلوکارہ نے بتایا کہ میرے ساتھ ایسا صرف ایک بار ہوا ہے، میرا گانا ‘سمجھاواں’ جو میں نے فلم ‘ہمپٹی شرما کی دلہنیا’ کے لیے گایا تھا، اس گانے کو دوبارہ عالیہ بھٹ کی آواز میں تیار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ لوگ فلموں کی پروموشن کے لیے ایسا کرتے ہیں، اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ صرف پیسے کمانے کا ایک نیا طریقہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گانے کی گلوکاری چاہے کوئی بھی کرلے لیکن گانے کا اصل کریڈٹ ہمیشہ ساتھی گلوکار ارجیت سنگھ اور میرے پاس ہی رہے گا اور مداح بھی گانے کو ہمیشہ اصل گلوکاروں سے ہی پہچانیں گے۔

گلوکارہ شریا گھوشال نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، میں جب بھی کسی نئی خاتون گلوکارہ کا گانا سُنتی ہوں اور اگر مجھے اُس گلوکارہ تک رسائی حاصل ہوتی ہے تو میں فون کرکے اُس گلوکارہ سے بات کرتی ہوں اور پھر جہاں کوئی کمی ہوتی ہے وہ بتاتی ہوں اور ساتھ ہی تعریف بھی کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ 2014 میں بالی ووڈ فلم ‘ہمٹی شرما کی دلہنیا’ ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کا گانا ‘سمجھاواں’ بہت ہٹ ہوا تھا جسے شریا گھوشال اور ارجیت سنگھ نے گایا تھا۔

بعد ازاں فلمسازوں نے اس گانے کا اَن پلگ ورژن بھی تیار کیا تھا جس کے لیے عالیہ بھٹ نے بھی اپنی آواز میں یہ گانا گایا تھا۔