Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف  ) کا وفد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آج پاکستان پہنچے گا، آئی ایم ایف مشن 14 سے 18 مارچ تک اقتصادی جائزہ مذاکرات کرے گا۔

 وفد اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت اگلی قسط جاری کرنے کے لیے مذاکرات کرے گا جبکہ مذاکرات کی کامیابی پر 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورے کے دوران نئے قرض پروگرام کے بارے میں بات چیت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان 4 دنوں تک اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات ہوں گے جبکہ آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن ایف بی آر، اسٹیٹ بنک حکام، پلاننگ کمیشن، پٹرولیم ڈویژن سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کر لیا گیا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے بات چیت کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ خبریں