Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انجیر کے پانی کے فوائد جانیے

آج ہم آپکو انجیر کے پانی کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

انجیر کے پانی کا سب سے بڑا فائدہ وزن میں کمی لانا ہے کیونکہ اس میں فائبر کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو وزن کم کرنے کیلئے بہترین ہے۔

اس کا پانی نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہےاس سے گیس اور تیزابیت کی شکایت دور ہوتی ہے۔

انجیر جسم میں شوگر کا توازن  برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے کیونکہ اس میں موجود کلوروجینک ایسڈ گلوکوز میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

اس کا پانی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، تحقیق کے مطابق انجیر میں بھاری مقدار میں کیلشیم، فاسفورس اور میگنیشیم  پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔

اس کے علاوہ وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور انجیر کا پانی مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے، انجیر کا پانی جسم کو انفیکشن سے لڑنے اور بیماریوں کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

انجیر کے پانی کا استعمال کیسے کیا جائے؟

رات کے وقت 3 سے 4 انجیر کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح انجیر کو پانی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

ذائقے کو بہتر بنانے کیلئے اس میں شہد کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔