Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کا آصفہ بھٹو کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے آصفہ بھٹو کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرَ مملکت آصف علی ذرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو قومی اسمبلی کیلئے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی۔

ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو این اے 207 شہید بینظیر آباد سے الیکشن لڑیں گی، یہ حلقہ شہید بینظیر آباد زرداری خاندان کی آبائی نشست ہے۔

 آصفہ بھٹو کیلئے حلقہ انتخاب کا فیصلہ فیملی مشاورت سے ہوا ہے جبکہ فیملی نے آصفہ بھٹو کے ضمنی الیکشن لڑنے کی متفقہ حمایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں