وفاقی وزیر اطلاعات عطار تارڑ کا کہنا ہے کہ کچھ ایسے عناصر ہیں جو اس ملک کونقصان پہنچانےکی کوشش کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتےہیں باہرسے سرمایہ آنا بند ہوجائے اور معیشت بیٹھ جائے، پہلے بھی شوکت ترین کی 2 صوبائی وزراکے ساتھ فون کال سامنے آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اپنےمفادات کیلئے معیشت کونقصان پہنچائیں گےتویہ انکی بھول ہے، کوشش ہوگی کہ میڈیا اور حکومت میں پُل کاکردار اداکروں، کرپشن کے الزام پر عدالت نے آپ کوسزادی کوکاٹ رہےہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلومبرگ نے کل محمد اورنگزیب کوبہترین انتخاب قراردیا، بلومبرگ نے وزیراعظم کے تجربے کا بھی ذکرکیا، کچھ ایسے عناصر ہیں جو اس ملک کونقصان پہنچانےکی کوشش کررہےہیں۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیاجائے، بانی پی ٹی آئی کو 4 ملاقاتوں کی اجازت تھی، قیدی کو ایک ملاقات کی اجازت ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ایکسرسائز کی سائیکل دی گئی ہے۔



















