بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی برطانوی گلوکار کے ہمراہ ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے۔
حال ہی میں شاہ رخ خان اور ایڈ شیران کی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی نظر آئی ہے جسے گلوکار نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں شاہ رخ خان کو ایڈ شیران کو اپنا آئیکونک پوز سکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پس منظر میں اوم شانتی اوم کا دیوانگی دیوانگی چل رہا ہے۔
شاہ رخ خان نے بھی ویڈیو شیئر کیا جبکہ فرح خان نے بھی ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کیا ہے۔
ایڈ شیران ممبئی کے مہالکشمی ریسکورس میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے لیے بھارت میں موجود ہیں جس دوران ان کی ملاقات بالی ووڈ کی بہت سی معروف شخصیات سے ہوئی ہے۔




















