اکثر لوگ سحری میں بہت زیادہ پانی پیتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے پورا دن پیاس نہیں لگے گی۔
اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی پینے سے پورا دن پیاس نہ لگنے والا خیال درست نہیں ہے کیونکہ جب ہمارے جسم میں زرا سی بھی پانی کی مقدار بڑھتی ہے تو جسم اس کو پیشاب بناکر فوراً خارج کر دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری میں بہت زیادہ پانی پینے کی صورت میں آپ کو بار بار واش جانا پڑتا ہے اور اضافی پانی پیشاب کی صورت میں ایک یا دو گھنٹے میں ہی جسم سے نکل جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سحری میں صرف اتنا پانی پینا چاہیے کہ اُس وقت کیلئے آپ کی پیاس ختم ہوجائے کیونکہ آپ نے کھانا بھی کھایا ہوگا اور پانی بھی زیادہ مقدار میں پی لیں گے تو وہ معدے کی خرابی اور تیزابیت کی وجہ بنتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے کے دوران پیاس سے بچنے کیلئے خود کو ہر ممکن طور پر دھوپ سے بچائیں تاکہ آپ کے جسم سے پسینہ خارج نہ ہو کیونکہ پسینہ خارج ہونے کی صورت میں ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ ہوتا ہے۔




















