Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاکر جنت مرزا افطار پارٹی کے باعث تنقید کی زد میں

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر اسٹار جنت مرزاافطار پارٹی کی تشہیر کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر دوستوں کے ساتھ افطار دعوت کی چند تصاویر پوسٹ کی ، جس میں ان کا بناؤ سنگھار دیکھ کر صارفین سیخ پا ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

انٹرنیٹ صارفین نے پوسٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نیل پالش لگانے سے نماز نہیں ہوتی اور رمضان میں نیل پالش کے ساتھ جنت مرزا نے کیسے نماز اور روزہ رکھ لیا۔

ایک صارف نے پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا سے سوال کیاکہ کیا افطار کی تصویروں کے لیے اتنا تیار ہونا پڑتا ہے؟

اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہاں، افطار دعوت کے لیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)