صدر مملکت آصف علی زرداری کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مابین ملاقات احسن شروعات ہے، یہی وقت ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنے کا سوچیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں، وقت آگیا ہے ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتاہے۔



















