آئی ایم ایف مشن کے وفد کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایم ایف مشن کے وفد کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے اقتصادی ترقی و استحکام کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشن کے ساتھ مجموعی معاشی انڈیکیٹرز، مالیاتی استحکام پر حکومتی کوششوں پر بات چیت ہوئی، ادارہ جاتی اصلاحات، توانائی کے شعبے اور حکومتی اداروں کی گورننس پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا اور وزیر خزانہ نے دوسرے جائزے کے دوران نتیجہ خیز ملاقاتوں کی امید ظاہر کی۔



















