Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات مثبت اقدام ہے، صدر مملکت 

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات ایک مثبت اقدام ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ہونے والی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس حوالے سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ہونے والی ملاقات احسن آغاز ہے، یہی وقت ہے کہ ہم اختلافات دُور کرنے کا سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں اور وقت آگیا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ایک گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی۔

متعلقہ خبریں