Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوگ سیلیبٹری کے ساتھ تصویر لینا اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ میں اس کے خلاف ہوں؛ صبا فیصل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ لوگ سیلیبٹری کے ساتھ تصویر لینا اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ میں اس کے خلاف ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں موجود لوگوں کو ابھی بہت سی اخلاقیات سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سیلیبٹری کے ساتھ تصویر لینا اپنا حق سمجھتے ہیں ان کا ماننا ہوتا ہے سلیبریٹی پبلک پراپڑٹی ہیں جبکہ میں اس کے خلاف ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو مثبت رکھیں لوگوں کی باتوں اور رویوں کو نظر انداز کرنا چاہیے کیونکہ آپ منفی سوچ رکھ کر اپنا نقصان کرتے ہیں۔

صبا فیصل نے کہا کہ اگر اللہ نے آپ کو عزت شہرت دی ہے تو دوسروں کا وسیلہ بنیں۔

اداکارہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ نئے آرٹسٹ اور نئے لوگوں کے ساتھ تصاویر بنا کر اپنے سوشل اکاونٹ پر انہیں پروموٹ کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔