Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ عائشہ عمر کی صحت سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عائشہ عمر کی صحت سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔

حال ہی میں عائشہ عمر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ 8 برس قبل ایک ایکسیڈنٹ میں ان کے کولربون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انہوں نے کہا کہ یکم رمضان کو ان کی سرجری ہوگئی ہے اور وہ اب روبصحت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد انہوں نے ہمت جمع کرکے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور رہیں گی اور صرف میوزک آئیڈیاز، اسکرپٹس اور اپنے برانڈز کیلئے کام کریں گی۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداح ان کی صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)