Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی فلمساز کا سیاست میں آنے کا اعلان

بھارت کے مشہور و معروف فلمساز رام گوپال ورما نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فلمساز رام گوپال ورما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ آئندہ الیکشن میں آندھرا پردیش کے پیتھا پورم حلقے سے لوک سبھا کی نشست کے امیدوار ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پیتھاپورم حلقے سے الیکشن امیدوار بننے پر خوش ہیں۔

انکا یہ اعلان تیلگو دیشم پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی-جنا سینا پارٹی کے اتحاد کے اس اعلان کے بعد آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹالی ووڈ اداکار اور جے ایس پی چیف پون کلیان پیتھاپورم  نشست سے امیدوار ہوں گے۔