وزیراعظم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے موسم بہارکی سال2024 کی ملک گیرشجرکاری مہم کا آغازکردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری گزشتہ حکومت کا ہدف24 کروڑدرخت لگانےکا تھا، اس سال درخت لگانے کی تعداد دگنی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کل رقبے کے تناسب میں جنگلات صرف 5فیصد ہیں، موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے، پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات کا شکارملک ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے10ہزارجانیں ضائع ہوئیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے معیشت کو اربوں ڈالرکا نقصان ہوا ہے۔



















