مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔
وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی سے مئیر کراچی مرتضٰی وہاب کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں شہر کے بلدیاتی مسائل، جاری ترقیاتی کاموں، پانی اور سیوریج کے مسائل اور ان کے حل کے لئے جاری مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
سعید غنی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ شہر کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے، کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرکے ہی ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرسکیں گے۔
اس موقع پر مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب سے کراچی شہر کے عوام نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھروسہ کرکے یہاں پیپلز پارٹی کے مئیر، ڈپٹی مئیر اور چیئرمینز کو کامیاب کروایا ہے، شہر میں ترقی اور تعمیر کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ اس وقت شہر کراچی میں بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، انشاء اللہ عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔



















