Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مردم شُماری کے ڈیٹا سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرسکتے ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ مردم شُماری کے ڈیٹا سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات پر اجلاس ہوا جس میں روزمرہ استعمال کی اشیا کے ریٹ کم کرنے کے لیے تجاویز کا جائزہ کیا گیا۔

حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان سے قبل سپلائی بہتر ہو جائے تو یکایک قیمتیں نہ بڑھیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ڈی سی ریٹ پر عمل درآمد کے لیے ایپ بنائی جائے، ہر شہر کو اپنے شہر میں ڈی سی ریٹ تک رسائی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر ماہ ہر شہر کی ڈیمانڈ ہر قبل ازوقت ورکنگ کی جائے، روزمرہ استعمال کی اشیاء کی پرائس مانیٹرنگ ڈیجٹل طریقے کی جائے گی۔

احسن اقبال نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہول سیل اور پرچون کے ریٹ پر بھی میکانزم بنایا جائے، کامیاب ڈیجیٹل مردم شماری پر پاکستان شماریات بیورو مبارک باد کا مستحق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ، مردم شُماری کے ڈیٹا سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی وسائل سے زیادہ بڑھ رہی ہے، اربن پلاننگ اور سپلائی چین بہتر کرنے کے لیے بھی یہ ڈیٹا کار آمد ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں