پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میچ کے دوران بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کراچی کے اسیٹیڈیم میں اپنا پوسٹر دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا کوالیفائر ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جہاں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ کے دوران بھارتی پنجاب کی مقبول ترین ادکارہ سونم باجوہ کا ایک مداح اسٹیڈیم میں اداکارہ کی تصاویر والا پوسٹر لے آیا۔
پوسٹر پر اداکارہ سونم باجوہ کی تین تصاویر موجود تھیں اور ساتھ ہی پنجابی میں ایک جملہ بھی تحریر تھا کہ ‘میں لاہوریا تیرے تے اڑیا اوئے’۔

بھارتی اداکارہ کا یہ پوسٹر جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور سونم باجوہ کی نظر بھی اس پوسٹ سے گزری اور انہوں نے اسے ری پوسٹ کردیا۔
سونم باجوہ نے پی ایس ایل کے دوران اپنا پوسٹر سوشل میڈیا پر ری پوسٹ کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا اور پوچھا کہ کیا یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہے؟
واضح رہے کہ حال ہی میں سونم باجوہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔















