Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ

پاکستان نے جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن اور پاکستان درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس وصولی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی، رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی پر مزید فوری اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے حکام جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیں گے۔

خیال رہے کہ اس طرح کے کرنسی نوٹ مشرق بعید کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں استعمال ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف کو اقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت ملکی رپورٹ جاری کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی اس شرط پر عملدرآمد وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے کرنا ہے۔ آئی ایم ایف کو حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے اور نجکاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، گزشتہ روز آئی ایم ایف کی ٹیم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کی تھی۔

متعلقہ خبریں