معروف پاکستانی اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ اگر کوئی رمضان میں اپنے رب کے قریب ہوتا ہے تو اس پر تنقید نہ کریں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثنا فخر کا کہنا تھا کہ میں جو پہلی تھی وہ اب نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں مضبوط نہیں ہوں کیونکہ میرے نظر میں مضبوط عورت وہ ہے جس کے پاس کوئی پہچان نہیں ہے کوئی مدد نہیں ہے لیکن پھر بھی اس کے پاس حوصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ پیسے کے ذریعے کسی کی مدد کی جائے بلکہ آپ کے چند اچھے الفاظ بھی کسی کی زندگی میں انقلاب لاسکتے ہیں کیونکہ زندگی سوچ کے ذریعے تبدیل ہوتی ہے۔
ثنا فخر نے کہا کہ زندگی میں عمر کے ساتھ تبدیلی نہیں آتی بلکہ تجربہ انسان کو تبدیل کردیتا ہے جب انسان سے کوئی ایسی چیز چھن جائے جس سے اُس کو محبت ہو تو وہ ٹوٹ جاتا ہے تو اس موقع پر اللہ سب کا ساتھ دیتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں دو چیزوں ہوتی ہیں ایک یقین اور دوسرا ڈر ، ہمیں اپنے ایمان اور یقین پر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ہر انسان کو اللہ نے مختلف روح دی ہے اپنی روح کو پختہ کریں۔




















