Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روز

سینیٹ انتخابات کے لیے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روزہے۔

پنجاب اورسندھ کی 12، بارہ بلوچستان اور کے پی کے کی 11، گیارہ نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہونگے۔ اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر بھی انتخابات ہونگے۔

چاروں صوبوں سے سینیٹ کی 7، سات جنرل، دو 2 ٹیکنوکریٹ اور دو، 2 خواتین کی نشستوں پر انتخابات ہونگے۔ پنجاب اور سندھ سے ایک ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا۔

اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا۔

گزشتہ روز اسحاق ڈار کے اسلام آباد میں ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ن لیگ کا پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں