Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران ایاز صادق نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کا اعادہ کیا جو باہمی احترام اور اعتماد کے اصولوں پر مبنی ہے۔

ایاز صادق نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اس کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان باقاعدہ دوروں اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایاز صادق کو دوبارہ قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ایاز صادق نے امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تشویش کے تمام شعبوں میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں