وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج کراچی آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔
محسن نقوی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا فائنل میچ بھی دیکھیں گے۔

















