Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب اختر نے عمران ہاشمی کی کونسی فلم کی آفر ٹھکرائی؟

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کوبھی ماضی میں بالی وڈ فلموں کی پیشکش ہوئی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ فلم ’گینگسٹر‘ میں بطور ہیرو کام کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سابق فاسٹ بولر نےبتایاکہ ان کے انکار کے بعد اس فلم میں بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار عمران ہاشمی کو کاسٹ کیا گیا۔

شعیب اختر نے فلم نہ کرنے کی وجہ تو نہ بتائی لیکن اس حوالے سے اپنے پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب انہیں لگتا ہے کہ یہ فلم اس وقت انہیں کر لینی چاہیے تھی۔