پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رضوان مصطفیٰ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رضوان مصطفی سیان کو عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود خصوصی عدالت کے باہر سے سخت مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کلیم اللہ خان، میاں طارق حسن یوسف، لالہ اسد اللہ پاپا، رضوان مصطفی سیان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانت میں 26 مارچ تک توسیع کر دی لیکن جیسے ہی پی ٹی آئی عہد یدار عدالت سے باہر نکلے تو مرکزی گیٹ کے باہر پولیس نے رضوان مصطفی سیان کو حراست میں لے لیا۔
گرفتاری کے دوران وکلاء اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی کھینچاتانی اور شدید تکرار ہوئی۔



















