صدر پاکستان آصف علی زرداری سے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔
اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ میں تجارت، سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھاسکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، سیکیورٹی کے شعبوں میں بڑھاسکتے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے، مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، پاکستان امریکہ تعلقات سات دہائیوں پرمحیط،دیرینہ،وسیع البنیادہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی اولین ترجیح معیشت کو درست سمت پرگامزن کرنا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح اقتصادی اورسیکیورٹی چیلنجز پرقابو پانا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےسب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔



















