اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان آج مختصر مذاکرات ہوں گے، آج آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں نئے قرض پروگرام پر بات چیت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر بھی آج کے مذاکرات میں بات چیت ہو گی، لیٹر آف انٹینٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد ایگریمنٹ کی طرف بڑھیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کو آج معاشی ٹیم کی جانب سے ڈنر بھی دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اس وقت پاکستان میں موجود ہے جہاں قومی معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے جنہیں اب تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔
گزشتہ روز پاکستانی معاشی ٹیم کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مکمل نہ ہو سکے تھے، تاہم مذاکرات مکمل نہ ہونے پر ان میں 1 روز کی توسیع کی گئی تھی۔



















