Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد پولیس نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ترانہ جاری کردیا

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے ترانہ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق 23 مارچ کے عظیم دن کے لحاظ سے اسلام آباد پولیس نے شاندار ترانہ ریلیز کیا، ترانہ “جنت سے بلاوا آیا ہے” آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے لکھا۔

ترانے میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نڈر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا ترانہ پاکستان کی خدمت اور حفاظت پر مامور جوانوں کا ترجمان ہے۔

“جنت سے بلاوا” نامی ترانہ اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی انتھک کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔

ترانے میں وطن کے بیٹوں کی قربانیوں اور ملک سے بے لوث محبت کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرمسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔

23 مارچ کی پریڈ میں پاکستان کے تمام صوبوں سے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، پاکستان کی رنگین ثقافت کو پریڈ میں آنے والے مہمانان خصوصی کے لیے دلچسپ طریقے پیش کرنے کی بھی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے تکمیل کو پہنچ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں