Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کا امکان

اسلام آباد: وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں جب کہ دونوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد شام کو اسٹیٹمنٹ جاری کرے گا، آئی ایم ایف وفد کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹمنٹ جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ اقتصادی تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں اصلاحات کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور اہداف پر گفتگو ہوئی جب کہ ٹیکسوں میں اضافہ اور سرمایہ کار دوست ماحول پر بھی بات چیت ہوئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی تکمیل میں مدد فراہم کرے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان کے دیگر اقتصادی معاملات میں بھی دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں