Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی نئی گھنٹی

پاکستان تحریک انصاف کیلئے خطرے کی نئی گھنٹی بج گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی، عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت 12 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

عدالت  نے ملزمان کو 2 اپریل کو گرفتار کر پیش کرنے کا حکم  دیا، ملزمان کو صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے 164 کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 164 کے بیانات 17 جنوری کو ریکارڈ کروائے گئے تھے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنما شہباز گل، مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، شبیر اعوان، شیریں مزاری اور شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ سٹی آفتاب احمد کی استدعا پر جاری کیے گئے، ملزمان پرساتھیوں کے ہمراہ میٹرو بس اسٹیشن، 15 آفس اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں