اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اس واقعے میں جان بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ہرنائی: کوئلے کی کان سے 12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں
واضح رہے کہ منگل کو ہرنائی کے علاقے زر الو میں واقع نیر جلات خان کول مائن نیں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس سے کوئلہ کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔
پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا، کان میں موجود دس کان کن ملبے تلے دب گئے تھے جن کی مدد کے لئے 8 افراد کان میں اترے لیکن وہ بھی پھنس گئے۔
اس موقع پر چیف انسپیکٹرمائنز عبدالغنی شاہوانی نے کہا کہ ہرنائی میں کوئلہ کاکنوں کو نکالنے کے لیے آپریشن مکمل ہو گیا ، کان سے 8 کانکنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ کوئلہ کان سے اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
چیف انسپیکٹرمائنز عبدالغنی شاہوانی نے مزید کہا کہ 12 لاشیں نکالی جاچکی ہیں 8 جبکہ کانکنوں کو زندہ بچالیا گیا، کان حادثہ میں مرنے والے تمام کانکنوں کا تعلق پشین سے ہے، تمام کانکنوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردی جائے گی۔



















