Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں کم آمدن والے افراد کے لئے ایک لاکھ  گھروں کے پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ ،راولپنڈی میں ہاؤسنگ اسکیم لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں پنجاب کے6 شہروں میں فوری طور سائٹ سلیکشن کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کے لیے سائٹ کا انتخاب تمام پہلو مدنظر رکھ کر کیا جائے، عوام کی سہولت کے لئے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے، اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ جہاں شہروں کے اندر زمین دستیاب ہے وہاں ہاؤسنگ اسکیم بنائیں، اپنی چھت اپنا گھر لینڈ مارک منصوبہ ہوگا، عوام بخوشی رہائش اختیار کریں۔

متعلقہ خبریں