سپریم کورٹ نے سانحہ نو مئی کے واقعات میں ملوث پانچ ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ نو مئی کے واقعات میں ملوث پانچ ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
ملزمان پر نو اور دس کی درمیانی شب فوجی مرکز حمزہ کیمپ راولپنڈی میں حملہ اور توڑ پھوڑ کا الزام تھا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ زمان پارک لاہور میں ڈیوٹی پر مامور ایک ہیڈ کانسٹیبل اسپیشل برانچ نے بیان دیا وہاں نو مئی کی سازش تیار ہوئی تھی، جس پر عدالت نے کہا کہ کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کی بات مانیں کہ سابق وزیراعظم غدار ہے؟



















