بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنی پہلی تنخواہ کے حوالے سے بتادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پریشان کن صورتحال بتادی اور انہیں بہترین قرار دیدیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ایک دن میں آپ کچھ 35 سے 40 ہزار کما سکتے تھے، میرا کرایہ 11 ہزار ماہانہ تھا، ہم جوہو میں تین لڑکے رہتے تھے، میرا خیال ہے کہ وہ میرا بہترین وقت تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک آدھا کمرا تھا ہم جب وہاں منتقل ہورہے تھے تو سوچا کہ کھڑکیوں میں پردے لگائیں گے، ہم وہاں 2 سال رہے لیکن ہم نے کبھی اتنے پیسے خرچ نہیں کیے کہ پردے لگیں۔
سدھارتھ ملہوترا نے بتایا کہ انکی پہلی کمائی کا چیک ڈھائی ہزار روپے کا تھا جو انہوں نے اشتہار میں ماڈلنگ سے کمایا تھا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے اپنے کیریئر کی شروعات اسٹوڈنٹ آف دا ایئر سے کی تھی۔




















