آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بچوں کا ٹی وی دیکھنا اُن کی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بچوں کے لئے اگر ٹی وی کے سب ٹائٹلز کھول دیے جائیں تو ایسا کرنا ان کے پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر کر سکتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر 4 سے 7 سال کے بچے سب ٹائٹل کے ساتھ ٹی وی پروگرام دیکھیں تو ان کے پڑھنے کی صلاحیت دُگنی ہوجاتی ہے جبکہ بلوئی جیسے مشہور کارٹونز میں استعمال ہونے والے مشکل الفاظ بھی بچوں کے پڑھنے کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ یہ کام بہت حد تک بچوں کو چالاکی سے کھانے میں سبزیاں کھلانے کے جیسا ہے، جس کے متعلق بچے تو غور نہیں کرتے لیکن آپ جانتے ہیں کہ آپ ان کے لیے اچھا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر والدین ٹی وی پر سب ٹائٹل کھول دیں تو یہ وقت کا زیاں نہیں ہوگا، ٹی وی پر سب ٹائٹل کھولنے سے بچوں کو ان کے ذخیرہ الفاظ میں اضافے کا موقع ملنے کے ساتھ تحریر پڑھنے میں مہارت حاصل کرنے کا بھی موقع مل سکتا ہے۔
اس غیر متوقع فائدے کے پشت پر موجود وجہ در اصل اسکرین پر سب ٹائٹل کا آسانی کے ساتھ نظر انداز نہ ہوپانا ہے۔




















